یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کیلئے اہم پیش رفت  

Jul 23, 2023 | 14:50:PM
یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کیلئے اہم پیش رفت  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی یورپ میں پروازیں بحالی کے لیے اہم پیش رفت   ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں پی آئی اے پروازوں کی بحالی صرف ایک قدم دوری پر ہے ، یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی، فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ میں پروازیں بحال ہوجائینگی ، پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔ 

 یورپ میں بحالی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلئیر کردیا، واضح رہے کہ پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے ۔