حکومت غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے اور  ریفرنڈم کروائے، پی ٹی آئی

Jan 23, 2026 | 23:18:PM
حکومت غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے اور  ریفرنڈم کروائے، پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پی ٹی آئی نے حکومت سے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت  ریفرنڈم کروائے۔

 تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات   شیخ وقاص اکرم  نے  آج شب ایک نیوز چینل کے اینکر سےگفتگو کرتے ہوئے کہا غزہ پیس بورڈ  پر ہمارا  موقف بالکل واضح ہے۔ ہمارے سیکرٹری جنرل اس پر آن بورڈ ہیں، ہم نے وزیر اعظم کے غزہ پیس بورڈ پر دستخط کرنے  تک اپنا بیان جاری نہیں کیا۔

 شیخ وقاص اکرم نے کہا، وزیر اعظم  کے ماضی کے  ٹوئیٹس کو میں  نے دوبارہ شیئر کیا،  آج وہ  اپنی  حکومت کو عالمی سطح پر منوانے کے لیے اتنا آگے چلے گئے ہیں۔

انہوں نے  کہا، کیا  فلسطینی اس حل کو قبول کرتے ہیں؟ کیا غزہ پیس بورڈ میں فلسطینیوں کی کوئی نمائندگی ہے؟  جو فلسطینیوں کو قابل قبول نہیں وہ پی ٹی آئی کو بھی قابل قبول نہیں ہے۔

شہیخ وقاص اکرم نے کہا، ہم نے کہا کہ معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر آتے، حکومت نے بورڈ میں شامل ہونے سے پہلےعوام اور پارلیمنٹ کو  اعتماد میں نہیں لیا ہے ۔ یہ اپنے لائے گئے نظام کو ہی بے توقیر کر رہے ہیں، ہم نے تو ریفرنڈم کا بھی کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیراعلیٰ نے تین روزہ بسنت فیسٹیول کی منظوری دے دی، حفاظتی انتظامات کی تفصیل بتادی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے قائداعظم کے بیانات سب کے سامنے ہیں، فلسطین کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا بیان بھی واضح ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت غزہ پیس بورڈ  میں شمولیت کا فیصلہ واپس لے۔

شیخ وقاص اکرم   نے الزام لگایا،  ڈونلڈ  ٹرمپ نے بیٹھے بٹھائے نئی یو این بنا لی ہے۔ انہوں نے کہا،  حکومت  کی توجیہات  ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔  بہت سے اسلامی  ملک  تو پہلے ہی  اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں۔  پاسپورٹ پر جب ہم نے  اسرائیل کے حوالے سے  جملہ لکھا  تھا کیا وہ جذبات میں آ کر لکھا تھا؟

یہ بھی پڑھیں : شدید برفباری میں پاک فوج جانیں بچانےکیلئے دن رات کوشاں 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فلسطین کے نام پر کئی جماعتیں ساری زندگی سیاست کرتی رہیں۔ اپوزیشن کا فلسطین کے حوالے سے موقف واضح ہے، اپوزیشن لیڈر بھی ا س موقف کو سامنے رکھیں گے۔  اپوزیشن  لیڈر  محمود خان اچکزئی  کو  اس پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔،  اچکزئی کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ  اپوزیشن کا موقف  سامنے رکھیں۔