لاہور سے اغوا کئے گئے نجی کالج کے سی ای او کو قصور سے بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور سے اغوا کئے گئے نجی کالج کے سی ای او کو قصور سے بازیاب کراکر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن سے اغوا کئے گئے نجی کالج کے سی ای او کو بازیاب کرلیا گیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پروفیسر عابد وزیر خان کو قصور سے بازیاب کرایا تاہم گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،دو روز قبل نجی کالج کے سی ای اوعابد وزیر خان کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد غوا کا مقدمہ مغوی کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ عابد وزیر کو آفس سے جاتے ہوئے گاڑی روک کراغوا کیا گیا، اغواکے وقت خاتون جنرل منیجر کے ساتھ فون لائن پر تھے، خاتون جنرل منیجر نے نامعلوم شخص کی آواز سنی، نامعلوم شخص نے مغوی کو کہا کہ تم نے میری گاڑی کو ٹکر ماری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائی بڑی کامیابی حاصل کر لی