پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائی بڑی کامیابی حاصل کر لی
کیپشن: پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائی بڑی کامیابی حاصل کر لی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس(ایم آئی) نے کچہ ایریا میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی،پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 ارکان نے سرنڈر کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرنڈر کرنے والوں میں 50،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے شیرا کورائی اور شاہد اندھڑ بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق کچہ آپریشن کامیابی سے جاری ہے،کچہ سمیت ضلع بھر میں عوام کو پر امن ماحول میسر آئے گا، ڈاکوؤں کے پاس سرنڈر کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، قانون کا سامنا کریں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کچہ کریمنلز کے خلاف مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’’انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی‘‘سنی دیول کو یاسر حسین کا کرارا جواب