’’انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی‘‘سنی دیول کو یاسر حسین کا کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار، ہدایتکار،اور مصنف یاسر حسین نے بھارتی اداکار سنی دیول کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں سنی دیول نے بالی ووڈ میں’’بارڈر2‘‘کے ذریعے اپنے روایتی پاکستان مخالف کردار کے ساتھ ایک بار پھر واپسی کی،اس فلم کی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی اداکار نے اپنی فلم سے پاکستان مخالف نعرہ لگایا، تاہم اس دوران ان کی آواز واضح طور پر لرزتی ہوئی محسوس کی گئی۔
سنی دیول کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توسوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی،اس ویڈیو کو سب سے پہلے اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیا۔
یاسر حسین نے ویڈیو انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے طنزیہ لکھا’’ ’انکل کی تو اپنی آواز نہیں نکل رہی۔‘‘
یہ بھی پڑھیں:سارہ عمیر کی ڈانس ویڈیوز وائرل،سوشل میڈیاصارفین شدیدبرہم
اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، بیشتر صارفین نے کہا کہ اتنی زور سے نعرہ لگاتے ہوئے وہ گر ہی نہ جائیں،ایک صارف نے لکھا کہ یہ ابھی گرنے ہی والے ہیں، دوسرے صارف نے کہا کہ بوڑھے آدمی کی آواز کانپ رہی ہے، ایک صارف نے انہیں نعرہ لگانے سے پہلے گلا صاف کرنے کا مشورہ دیا۔