سارہ عمیر کی ڈانس ویڈیوز وائرل،سوشل میڈیاصارفین شدیدبرہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سارہ عمیر کی ٹک ٹاک پر ڈانس ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامے’ ’تھوڑا سا آسمان‘‘ سے شوبزکی دنیا میں قدم رکھنے والی سارہ عمیر کو بالی ووڈ سے غیر معمولی دلچسپی کے باعث بھی جانا جاتا ہے،اس سے قبل انہیں کرینہ کپور کے انداز کی نقل اور ان کے مکالمے دہراتے بھی دیکھا گیاتھا۔
حالیہ دنوں میں وہ مشہور بالی ووڈ گانوں پر ڈانس ریلز بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کر رہی ہیں،اگرچہ ٹک ٹاک پر سارہ عمیر کے بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو انہیں پسند کرتے ہیں، تاہم کئی مداحوں نےان کے ڈانس کو نامناسب قرار دیا ہے۔
بیشتر صارفین کے مطابق اداکارہ سادگی میں زیادہ خوبصورت لگتی ہیں، طلاق کے بعد اس طرح دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘‘ صبا قمر مریم نواز کے کاموں کی معترف
واضح رہے کہ سارہ عمیر نے ہدایت کار محسن طلعت سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرلی تھی، ان کے 2 بیٹے ہیں،تاہم طلاق کے بعد انہوں نے شوبز میں دوبارہ قدم رکھا ہے۔