’’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘‘ صبا قمر مریم نواز کے کاموں کی معترف

Jan 23, 2026 | 16:10:PM
’’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘‘ صبا قمر مریم نواز کے کاموں کی معترف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کےکاموں کی معترف ہوگئیں۔
حال ہی میں مریم نواز نے صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو حادثات سے بچنے کیلئےصوبے بھر میں گٹر کے ڈھکن لگانے اور سڑکوں پر موجود گٹروں کی درست تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کلپ کافی وائرل ہورہا ہےجس پر اداکاہ صبا قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سراہا۔

صبا قمر نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں کچھ عرصے سے پنجاب بھر میں ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہوں اور مریم نواز کی حالیہ تقریر نے بہتری کے لیے حقیقی عزم کا اظہار کیا، بہتر طرز حکمرانی، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم تعریف کا مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں پاکستان مخالف فلم’’بارڈر2‘‘ کی ریلیز روک دی گئی

معروف اداکارہ نے کہا کہ ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت تبدیلی پنجاب اور اس کے عوام کے لیے جاری رہے گی۔