این آر ای اسٹیپ 2 کلینیکل اسکلز امتحان کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل(پی ایم اینڈ ڈی سی) نے این آر ای اسٹیپ 2 کلینیکل اسکلز امتحان کا شیڈول جاری کر دیا۔
امتحان 24 تا 25 اور 31 جنوری تا 1 فروری 2026 کو منعقد ہو گا, پی ایم اینڈڈی سی کے مطابق این ار ای اسٹیپ 2 کلینیکل اسکلز امتحان نمز کے زیرِ اہتمام لیا جائے گا۔
پی ایم اینڈڈی سی کے مطابق این ار ای اسٹیپ 2 امتحان میں ملک بھر سے 1849 امیدوار شریک ہوں گے، صرف این آر ای اسٹیپ ون پاس امیدوار ہی اسٹیپ 2 امتحان کے اہل ہیں۔
پی ایم اینڈڈی سی کے مطابق این ار ای اسٹیپ 2 کلینیکل اسکلز امتحان کا دورانیہ ساڑھے تین گھنٹے ہو گا، این ار ای اسٹیپ 2 کی تھیوری اور عملی دونوں حصوں میں 60 فیصد نمبر لازمی ہیں،امتحان کا مقصد طبی شعبے میں معیار اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’نوجوان ڈاکٹرز کیلئےتحقیق اور طبی تعلیم کی مضبوطی ‘‘پرپی جی ایم آئی میں سیمینار
پی ایم ڈی سی کی جانب سے تسلیم شدہ اداروں سے تعلیم حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ این ار ای اسٹیپ 2 امتحان فارن میڈیکل گریجویٹس کی کلینیکل مہارت کا جائزہ لیتا ہے۔