آج کا پکوان: حیدرآبادی پارچہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو منفرد ڈش حیدرآبادی پارچہ بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں، ملاحظہ کیجئے۔
حیدر آباد پارچہ بنانے کیلئے درکار اجزا: چکن (بون لیس) آدھا کلو، ادرک کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، نمک حسب ِ ذائقہ، دہی ایک پاؤ، ثابت دھنیا (بھنا، کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ (بھنا، کُٹا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، بریستا آدھا کپ، گرم مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، کچا پپیتا ایک چھوٹا چمچہ، ناریل ایک چھوٹا چمچہ، بادام 12 عدد، پیاز (لچھوں میں کٹی ہوئی) 2 عدد، ہرا دھنیا ایک گٹھی، ہری مرچ4 سے 5عدد۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن کو پارچوں میں کاٹ لیں، اس کے بعد بادام کو بھون کر باریک پیس لیں، پھر دہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ، پپیتا، ثابت دھنیا، زیرہ، گرم مصالحہ اور ناریل اور بادام کا بھنا ہوا مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں،اس کے بعد اس مصالحے کو پارچوں پر اچھی طرح لگا کر رکھ دیں، ایک دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پارچے ڈال کر ہلکی آنچ پر دَم لگائیں، تیار ہونے پر چولہا بند کر دیں۔