ٹریفک سگنلزپر کاؤنٹنگ سسٹم ختم ،اب اشارہ کھلنے کافیصلہ کیمرے کریں گے

Jan 23, 2026 | 11:21:AM
ٹریفک سگنلزپر کاؤنٹنگ سسٹم ختم ،اب اشارہ کھلنے کافیصلہ کیمرے کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب )لاہور شہر میں ٹریفک سگنلز جدید وہیکل موومنٹ کنٹرول سسٹم کے زریعے آپریٹ ہوں گے ۔
 ٹریفک سگنل پر کاؤنٹنگ سسٹم ختم کرنے کافیصلہ ہوگیا،اب کیمرے طے کریں کہ کس سمت میں اشارہ کھلے گا یا بند ہوگا، خودکار نظام کے تحت شہریوں کو پیدل گزرنے کے لئے کمانڈ سسٹم پیلیکن سگنلز لگنے شروع ہوگئے۔
ٹریفک انجینئرنگ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا )نے مرحلہ وار سگنلز کو اپ گریڈ کرنا شروع کردیا ،مال روڈ فیصل چوک کے بعد اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ پر بھی پیلیکن سگنل نصب کردیا گیا۔
سگنل کو ڈبلیو ایم سی ایس کے ساتھ منسلک کرنے کے لئے جدید کیمرے بھی لگادئیے گئے،کیمرے خود بخود ٹریفک کے بہاؤ کر دیکھ کر ایک سمت کی ٹریفک کھول کر تین اطراف کی بند کرنے کی صلاحیت رکھیں گے،وی وی آئی پی موومنٹ کو بھی جدید خودکار سسٹم سے کنٹرول کیا جاسکے گااور شہریوں کو کم سے کم زحمت ہوگی۔
ڈی جی ایل ڈی اے محمد طاہر فاروق کاکہناہے کہ بیس مقامات پر جدید سگنلز اور کیمرے سسٹم لگارہے ہیں جس کی منظوری لی جاچکی ہے ، سگنلز لاہور شہر کے چوراہوں پر ٹریفک کے لئے مشکل پیدا کرنے والے مقامات کا تعین اور ان کے حل میں معاون ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
 چیف انجنئیر ٹیپااقرارحسین کاکہناہے کہ یہ سگنلز شہر میں پرانے اور پیچیدہ نظام کا خاتمہ کریں گے اورکنٹرول روم ٹیپا آپریٹ کرے گا ،یوٹرنز پر حادثات سے بچنے کے لئے سپیڈ ٹیبل بریکرز بھی بنائے جارہے ہیں ،ٹیپا ہیڈ کوارٹر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی تنصیب آئندہ چند روز میں شروع کردی جائے گی ۔