مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف آج اپنے حلقے کا دورہ کریں گے

Jan 23, 2024 | 14:26:PM
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف آج 3 بجے قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے،  اپنے حلقہ کے عوام، کارکنوں ، عہدیداروں اور نوجوانوں سے ملاقات کریں گے
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف آج  قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے،  اپنے حلقہ کے عوام، کارکنوں ، عہدیداروں اور نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔
پارٹی راہنما بلال یاسین کی میزبانی میں ہونے والی تقریب اور ریلی میں قائد محمد نوازشریف کے علاوہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف بھی شریک ہوں گی، نوازشریف عوام اور ملک کی ترقی کے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

وہ حلقہ این اے 130 لاہور سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں حلقہ کے عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کا بھی ذکر کریں گے اور  ریلی کا آغاز موہنی روڈ لاہور سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:اداروں کی ساکھ کا مسئلہ ہے،عوام کو حقائق اور سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، چیف جسٹس