وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کی بال باہر پھینک دی،فرخ حبیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوےفرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ پر پی ڈی ایم کا شور شرابہ بلا جواز ہے، وزیراعظم نے ان کی بال اٹھاکر باہر پھینک دی، آپ کے پارٹی اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ سے پیسہ آیا، یہ اپنا حساب دینے سے ڈر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں فارن فنڈنگ کیس کہ حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرچی چیئرمین والدہ کی کتاب پڑھ لیں، مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ثابت ہوچکیں، شریف خاندان نے پاکستانی عوام کو اربوں کا نقصان پہنچایا، عمران خان ان کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے، براڈ شیٹ ان کی فراڈشیٹ ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کا طعنہ دینے والے پہلے اپنے خاندان کو دیکھیں، آپ کے پارٹی فنڈز میں ٹھیکیداروں نے پیسے جمع کرائے، ان کے پارٹی اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ کا پیسہ آیا، ان کے کاروبار اور پیسے بیرون ملک ہیں، آپ کی لوٹی ہوئی دولت ملک سے باہر ہے، یہ لوگ اپنا حساب دینے سے ڈر کیوں رہے ہیں؟۔