اب تو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز سے بھی ڈر لگ رہا ہے ،بھارتی صحافی اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد بھارتی عوام اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے انڈین ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔
معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آج دکھا دیا کہ ہم اتنے اچھے نہیں تھے جتنے پچھلے ڈیڑھ سال سے دعویٰ کیا جا رہا تھا۔
گپتا نے مزید کہا کہ اب زمبابوے اور ویسٹ انڈیز بھی بہت بڑی ٹیمیں لگنے لگی ہیں۔ ان کے مطابق بھارت کی رنز بنانے کی رفتار اتنی بری تھی کہ ان کا رن ریٹ اسٹاک مارکیٹ سے بھی زیادہ گر گیا۔
Never seen an arrogant Nation and pundits crashing like this after just one loss? Sari Hawa Nikal Gai Sara Confidence shatter ho Gia
— Faisal Ranjha (@ranjha001) February 22, 2026
By the way Gupta talking sense here #T20WorldCup pic.twitter.com/NuxQesnYX4
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے ایک واضح حکمت عملی اپنائی جو کامیاب رہی۔ انہوں نے بھارتی بیٹنگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے کے باوجود ٹیم کی بیٹنگ میں ایگو اور تکبر غالب تھا، اور کامن سینس کی کمی واضح تھی۔