ورون دھون اور  کریتی سینن کی جوڑی’بھیڑیا‘ میں جلوہ گرہوگئی

Feb 23, 2021 | 08:30:AM
ورون دھون اور  کریتی سینن کی جوڑی’بھیڑیا‘ میں جلوہ گرہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلموں کے اداکار ورون دھون اور اداکارہ کریتی سینن کی جوڑی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ میں نظرآئے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار امر کوشک ہارر فلم 'بھیڑیا' بنانے جا رہے ہیں۔فلم میں ورون دھون اور کریتی سینن ایک ساتھ نظرآئیں گے ۔یہ فلم دنیش ویزان پروڈکشن ہاؤس کی تیسری ہارر فلم ہوگی فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے علاوہ اسکا ٹیزر بھی آن لائن جاری کیا گیا ہے۔اس فلم کےٹیزر ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آدمی گھنے جنگل میں اچانک بھیڑیا بن جاتا ہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ورون دھون اس بھیڑیے کا کردار نبھائیں گے۔ابھی تک کریتی سینن کے کردار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ یہ فلم 14 اپریل 2022 کو نمائش کے لئے ریلیز کی جائے گی۔ورون دھون اور کریتی کی فلم’ دل والے‘ کے بعد یہ اکھٹی دوسری فلم ہوگی۔