ظہران ممدانی کی دھمکی کے باوجود نیتن یاہو کا نیویارک کے دورہ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی نیو یارک شہر کا دورہ کریں گے۔ انکا یہ اعلان نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی طرف سے دی گئی دھمکی کے باوجود انہیں چیلنج کرنےکے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ چند ہفتے قبل بروکلین سٹی کونسل کی رکن اینا فرنیکوف نے انہیں یکم جنوری کو مدعو کیا تھا۔ اسی تاریخ کو نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی حلف برداری ہے۔ ممدانی نے نیتن یاہو کو نیویارک کے دورے کے دوران گرفتار کرنے کی دھمکی دی تھی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق فرنیکوف جو اپنی قدامت پسندانہ رجحانات کے لیے جانی جاتی ہیں نے نیتن یاہو کو دعوت دی تھی تاکہ نیو یارک اور اسرائیل کے درمیان گہرے اور دیرپا تعلقات کو دوبارہ اجاگر کیا جا سکے۔ نیتن یاہو نے رسمی پیغام بھیجا، جس میں انہوں نے دعوت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ جلدہی نیویارک کا دورہ کریں گے۔ البتہ وہ ظہران ممدانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے۔فرنیکوف نے نیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ وہ "نیتن یاہو کے نیو یارک پہنچنے پر ممدانی کے ردعمل دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب میئر "کسی غیر ملکی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کے لیے قانونی اختیار نہیں رکھتے"۔ انہوں نے ممدانی پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ وہ سادہ قانونی تحقیق کرنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے"۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹر پلوشہ خان نے وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے خلاف تحریک استحقاق دائر کر دی