پاپوانیو گنی شدید زلزلے سے لرز اُٹھا، شدت 6.4 ریکارڈ

Dec 23, 2025 | 14:59:PM
پاپوانیو گنی شدید زلزلے سے لرز اُٹھا، شدت 6.4 ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔ اور گہرائی 108 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب مشرقی ریجن میں 4.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل پاکستان پروگرام: ای سی سی نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کی منظوری دیدی

اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے قومی زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے اسٹیشنوں نے رات ایک بجکر 11 منٹ اور 23 سیکنڈ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے تھے۔

اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریباً 9 کلومیٹر کی دوری پر تھا، جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 درجے ریکارڈ کی گئی۔