ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیر واپس بُلا لیے

Dec 23, 2025 | 01:29:AM
ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 امریکی سفیر واپس بُلا لیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں کو واپس بُلا لیا۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ امریکی سفارت خانوں کو امریکا فرسٹ پالیسی کی ترجیح کا عکاس بنانا چاہتے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ نے واپس بلائے جانے والے سفیروں کے نام نہیں بتائے۔

کسی بھی ملک کے سفارت کار اس ملک کے صدر کے نمائندے ہوتے ہیں،امریکی حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا حق ہے کہ وہ ایسے سفیر بنائیں جو ان کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھائیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے: بلاول بھٹو زرداری