قومی کرکٹ کو ایک اور جھٹکا، نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر

Dec 23, 2023 | 08:54:AM
پاکستان کرکٹ کو ایک اور جھٹکا، نوجوان بولر خرم شہزاد کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی بھی اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ کو ایک اور جھٹکا، نوجوان بولر خرم شہزاد کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے سپنر نعمان علی بھی اسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سپنر نعمان علی اپینڈکس کی تکلیف اور سرجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے۔ پیٹ میں اچانک درد کی وجہ سے نعمان علی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تفصیلی چیک اپ کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں:   اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی

ڈاکٹر نے سکین اور ٹیسٹ رپورٹس کے بعد اپینڈکس سرجری تجویز کی۔ نعمان علی کی اپینڈکس سرجری مکمل ہو گئی ہے تاہم  آج ہی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان اسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو ایک صفر کا خسارہ ہے۔