مقبوضہ کشمیر بلدیاتی الیکشن ،مودی سرکار کو عبرت ناک شکست 

Dec 23, 2020 | 22:41:PM
 مقبوضہ کشمیر بلدیاتی الیکشن ،مودی سرکار کو عبرت ناک شکست 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے بلدیاتی الیکشن میں مودی مخالف سیاسی اتحاد نے 280 میں سے 112 نشستیں حاصل کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی جبر میں ہونے والے ڈھکوسلا ضلعی انتخابات میں بھی مودی سرکار کو عبرت ناک شکست کا سامنا۔ مودی کی سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی) نے 74 اور کانگریس نے 26 سیٹیں حاصل کیں۔ 
 الیکشن کمیشن مقبوضہ کشمیر کا کہنا ہے کہ 20 اضلاع میں تقریباً 60 لاکھ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے 51 فیصد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔