سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Aug 23, 2025 | 09:24:AM
سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
سال 2025کے ٹیکس گوشوارے اب 26 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے25اگست تک بندرکھنے کااعلان
 اس سے پہلے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ  18 اگست مقرر تھی، ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھانے کے لیے واجب الادا سیلز ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا، سیلز ٹیکس کے واجبات مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوں گے۔