عام انتخابات: الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر ورکنگ کا آغاز کردیا 

Aug 23, 2023 | 12:37:PM
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر ورکنگ کا آغاز کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر ورکنگ کا آغاز کردیا۔ 

محکمہ بلدیات نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا، ڈپٹی کمشنرز کو جلد حدبندی کے نقشہ جات جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشت گردی کیخلاف جنگ خیرات سے نہیں  وسائل سے لڑ رہے ہیں:نگران وزیراعظم

تمام بلدیاتی اداروں کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے تعاون کا پابند کیا گیا ہے، تحصیلوں اور اضلاع کی حد بندیوں کی تمام تفصیلات ضلعی دفاتر جمع کرانا ہوں گی، نئی مردم شماری کے مطابق آبادی کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ حلقہ بندیوں کیلئے ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گی۔