مقامی پیداوار سے پاکستان میں عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی, ایڈمرل نوید اشرف

Apr 23, 2026 | 21:29:PM
مقامی پیداوار سے پاکستان میں عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی, ایڈمرل نوید اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)  میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منقعد ہوئی۔

اس   کانفرنس کا مقصد  بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک رجحانات اور جنگ پر جدید ٹیکنالوجی کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کےلیے دفاعی صنعت، صارفین اورتعلیمی اداروں کے مابین تعاون پر زور دیا۔

 نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا،  مقامی پیداوار اور خود انحصاری کےفروغ سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔  بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے۔  بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے جس میں رکاوٹ  سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

اس کانفرنس میں اجاگر کیا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے اور دفاعی حکمتِ عملی ازسرِنو متعین ہو رہی ہیں۔

تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین ِتعلیم،صنعتیِ ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی۔

کانفرنس میں مستقبل کے جنگی رجحانات سے ہم آہنگی کے لیے مسلسل علمی و فکری تعاون پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف منسٹر کی ڈاکٹر حسنات کے ساتھ ملاقات، پنجاب کے عوام کی خدمت کا راستہ چننے پر خراج تحسین