چیف منسٹر کی ڈاکٹر حسنات کے ساتھ ملاقات، پنجاب کے عوام کی خدمت کا راستہ چننے پر خراج تحسین

Apr 23, 2026 | 21:19:PM
چیف منسٹر کی ڈاکٹر حسنات کے ساتھ ملاقات، پنجاب کے عوام کی خدمت کا راستہ چننے پر خراج تحسین
کیپشن: چیف منسٹر مریم نواز شریف نے لاہور کے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین ڈاکٹر حسنات کو پاکستانی عوام کی خدمت کے لئے انگلینڈ سے پاکستان منتقل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں کارڈیالوجی کا یہ نیا ادارہ بہتر ہاسپٹل بنے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیف منسٹر مریم نواز شریف نے   ڈاکٹر حسنات خان  کے  جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈین کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا  کہ مجھے  خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔

سی ایم مریم نے آج انگلینڈ چھوڑ کر پاکستان منتقل ہو جانے والے صفِ اول کے میڈیکل پروفیشنل  ڈاکٹر حسنات سے ملاقات کی اور  جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین کی ذمہ داری سنبھالنے پر  انہیں مبارکباد دی۔
  مریم نواز  شریف سے معروف برطانوی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان  کی ملاقات  میں پنجاب میں پبلک ہیلتھ کے شعبہ کے مسائل اور بہتری کی کوششوں، پر گفتگو ہوئی۔  نوتعمیر  جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے انتظامی امور پر  بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ایم مریم نے  ڈاکٹر حسنات کو  جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین  کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی پاکستان منتقلی کو سراہا۔  سی ایم نے کہا، مجھے بہت خوشی ہے پاک دھرتی کے سپوت نے غریب ہم وطنوں کی خدمت کا راستہ چن لیا۔

مریم نواز شریف نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہترین ادارہ بنانے کے عزم  کا اعادہ کیا۔

چیف منسٹر مریم نواز شریف نے انگلینڈ مین طویل عرصہ سے کام کر رہے معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات کو جناح کارڈیک انسٹیٹیوٹ میں ڈین کی اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ  حال ہی میں کیا ہے۔ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر حسنات اس ادارہ کو لاہور اور پنجاب کے عوام کے لئے بہترین کارڈیالوجی ہاسپٹل بنائیں گے اور پنجاب کے عوام کو ضروری ترین طبی سہولیات مہیا کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔
آج ڈاکتر حسنات کے ساتھ ملاقات کے دوران سی ایم مریم نے کہا  کہ ہم  پنجاب ہی نہیں پاکستان کے ہر فرد کو دل کے علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہم  پنجاب کو دنیامیں میڈیکل ٹورازم کا ہب بناناچاہتےہیں۔

ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات برطانیہ اور آسٹریلیا کے بہترین ہاسپٹلز   میں بہترین پروفیشنلز کے ساتھ  کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

گزشتہ سدی کے اواخر میں ڈاکٹر حسنات کو انگلینڈ کی پرنسس لیڈی ڈیانا سکے عقیدرت بھرے تعلق اور  دوستی کی بدولت عالمی شہرت ملی تھی۔ پرنسس لیڈی ڈیانا نے 1996 میں پاکستان آئیں تو  انہوں نے  لاہور  وزٹ کے دوران ڈاکٹر حسنات کی والدہ سے بھی ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نوازنے”اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم“پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا