اچھرہ میں تہرے قتل کی واردات، بچوں کی والدہ اور ساس میں تلخ کلامی کا انکشاف

Apr 23, 2026 | 19:02:PM
اچھرہ میں تہرے قتل کی واردات، بچوں کی والدہ اور ساس میں تلخ کلامی کا انکشاف
کیپشن: پولیس اہلکار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) اچھرہ میں تہرے قتل کی واردات کا معاملہ،تفتیشی ٹیموں کی زیرحراست والدین اور چچا سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بچوں کی والدہ اور ساس میں شدید تلخ کلامی ہوئی،والدہ سے تکرار پر چچا گھر آیا اور بھابھی کو برا بھلا کہا۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ رات گھر میں ہونیوالی بحث و تکرار قتل کی وجہ ہوسکتی ہے، واردات میں استعمال ہونیوالی چھری والدہ نے گزشتہ روز خریدی، جائے وقوع پر آنیوالی تفتیشی ٹیموں نے شواہد جمع کرلئے۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ تحقیقات میں تفتیشی ٹیموں کا شک کا دائرہ چچا کی جانب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اچھرہ میں 3بچوں کا قتل، پولیس کے ہاتھ اہم شواہد لگ گئے