اچھرہ؛3بچوں کا قتل، پولیس نے والدین اورچچا کی نقل و حرکت کی فوٹیج حاصل کرلی
کیپشن: کرائم سین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)اچھرہ کے علاقے میں تین بچوں کے قتل کی واردات،پولیس نے بچوں کے والدین اور چچا کی نقل و حرکت کی فوٹیج حاصل کرلی۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ حتمی ملزم کے تعین کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ جاری ہے، کچھ فوٹیجز کے مطابق والدہ کے جانے کے بعد بچوں کا چچا گھر سے باہر نکلا۔
پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کے والدین اور چچا کے بیانات میں واضح تضاد پایا گیا، شبہ ہے کہ ملزم نے واردات کے بعد کرائم سین کو تبدیل کرنے کی کوشش کی، پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ،ایس ایس پی توقیر نعیم کاکہنا تھا کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جلد اصل حقائق سامنے آئیں گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:24 سے 29 اپریل شدید بارشیں، الرٹ جاری