وزیراعلیٰ پنجاب سکیم؛ 32کروڑ کی پٹرول سبسڈی بائیکرز کومل گئی

سبسڈی کے بعد موٹرسائیکل ٹرانسفر میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا،شہری 5مئی تک سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں

Apr 23, 2026 | 11:50:AM
وزیراعلیٰ پنجاب سکیم؛ 32کروڑ کی پٹرول سبسڈی بائیکرز کومل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )وزیراعلیٰ پنجاب کی پٹرول سبسڈی سکیم کے تحت ابتک 32کروڑ کی سبسڈی بائیکرز کو دےدی گئی۔
6اپریل سے لے کر ابتک ریکارڈ1لاکھ5 ہزار سے زائد بائیکرز نے 29سوروپے سہولت سے استفادہ حاصل کیا،سبسڈی کے بعد موٹرسائیکل ٹرانسفر میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ ہوا،85ہزار کمرشل گاڑیوں کا ڈیٹا بھی سبسڈی کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیاہے۔
ڈی جی ایکسائزعمرشیرچٹھہ کے مطابق اوسطا ًروزانہ 3ہزار سے بڑھ کر8ہزار کے قریب شہری موٹرسائیکل ٹرانسفر کروارہے ہیں،85ہزار کمرشل گاڑیوں کا ڈیٹا بھی سبسڈی کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیاہے،ٹوکن ٹیکس،روٹ پرمٹ سمیت دیگر کوائف مکمل رکھنے والے کمرشل گاڑی مالکان کاڈیٹا سبسڈی کےلئے وفاقی حکومت کو بھجوایاہے۔
عمر شیر چٹھہ کے مطابق ’’مریم کو بتائیں ایپ‘‘ میں رجسٹریشن کروانے والےبائیکرز ایکسائزسے تصدیق کے بعد 2000ہزار سبسڈی وصول کررہے ہیں،شہری 5مئی تک موٹرسائیکل کی ٹرانسفر پر دی گئی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا ،ترجمان پاور ڈویژن کابیان بھی آگیا
عمرشیر چٹھہ کے مطابق متوقع طور پر 70کروڑ سے زائد کی سبسڈی بائیک ٹرانسفر شہری حاصل کریں گے۔