پاکستان اب بھی AIدوڑ میں پیچھے

Apr 23, 2026 | 10:28:AM
 پاکستان اب بھی AIدوڑ میں پیچھے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہےمگر پاکستان اب بھی اس دوڑ میں بہت پیچھے ہے۔

حیران کن طور پر ملک میں صرف پندرہ فیصد افراد ہی اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں ۔

پاکستان میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا استعمال ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

گیلپ سروے کی نئی رپورٹ کےمطابق صرف پندرہ فیصد پاکستانیوں نےاےآئی چیٹ بوٹس استعمال کیے ہیں۔

جن میں چیٹ جی پی ٹی،جیمنائے،ڈیپ سیک جیسے ٹولز شامل ہیں،دوسری جانب 85 فیصد اب بھی اس جدید ٹیکنالوجی سے بےخبر ہیں۔

اعداد وشمار کےمطابق کم پڑھے لکھےلوگ صرف 8 فیصد اےآئی کا استعمال کر رہے ہیں،جبکہ باون فیصد زیادہ پڑھے لکھے لوگ  اے آئی پرانحصار ہے۔

مزید پڑھیں:مریم نوازنے”اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم“پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

کم تعلیم یافتہ افراد میں صرف آٹھ فیصد اےآئی استعمال کرتے ہیں،جبکہ زیادہ تعلیم یافتہ افراد میں یہ شرح باون فیصد تک پہنچ جاتی ہے

عمر کے لحاظ سےنوجوان اس دوڑمیں سب سے آگے ہیں،30 سال سےکم عمرنوجوان  26 فیصد اے آئی کا استعمال کررہے ہیں۔

30 سے 39 سال،دس فیصد،40 سے49 سال، 8 فیصد اور 50 سے 59 میں  صرف 7 فیصد لوگ اے آئی استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ اگرڈیجیٹل تعلیم اور آگاہی کو فروغ دیا جائے تو پاکستان میں اے آئی کا استعمال تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔