ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو قرآن کا تحفہ

Apr 23, 2026 | 10:11:AM
ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو قرآن کا تحفہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھ وے کو فلم The Devil Wears Prada 2 کے پریمیئر کے موقع پر ایک مداح کی جانب سے قرآنِ پاک کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

مداح کی جانب سے قرآن پاک کا نسخہ بطور تحفہ دینےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

گردش کرنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایک مداح سے مختصر گفتگو کے دوران قرآن کا تحفہ وصول کرتی ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ کی جانب سے حالیہ ایک انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘  استعمال کرنے پر آن لائن بحث جاری ہے۔

مزید پڑھیں: عوام سے دل کا رشتہ ، آخری سانس تک کام کرتی رہوں گی؛میرا

 واضح رہے کہ اداکارہ ایک انٹرویو میں عمر بڑھنے اور صحت مند، طویل زندگی کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔

 اس دوران انہوں نے کہا کہ میں ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں انشاء اللہ، امید ہے۔

یہ جملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

 متعدد افراد نے اس بات پر گفتگو کی کہ اداکارہ نے یہ لفظ کس درست انداز میں استعمال کیا۔