عوام سے دل کا رشتہ ، آخری سانس تک کام کرتی رہوں گی؛میرا
پاکستان کی عوام، کولیگز اور پوری شوبزانڈسٹری کی محبت کی شکر گزارہوں ، غیر اخلاقی سوال پر شوبز انڈسٹری کا شدید ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) غیر اخلاقی سوال پر شوبز انڈسٹری نےمیرا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے غیر مناسب رویے کی مذمت کردی۔
اس حوالے سے میراکاکہناہے کہ عوام کی محبت اور سپورٹ نے مجھے یہاں تک پہنچایا،پاکستان کے عوام، اپنے کولیگز اور پوری انڈسٹری کی محبت کی شکر گزار ہوں۔
میراکاکہناہے کہ میں کام پر یقین رکھتی ہوں، خود کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھتی ہوں،زندگی کے نشیب و فراز نے مضبوط بنایا، مشکل حالات نے سوچ بدل دی،میرا اور عوام کا دل کا رشتہ ہے، آخری سانس تک کام کرتی رہوں گی ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
میرانے مداحوں سے اظہارِ محبت کرتے ہوئےکہاکہ آپ کے بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی،تنقید کے بجائے اپنے کام پر یقین رکھتی ہوں،خود کو بہتر بنانے کی جدوجہد جاری رہتی ہے ،اصل دشمن باہر نہیں بلکہ انسان کے اپنے ذہن میں ہوتا ہےیہی میرعیدالاضحیٰ پرریلیزہونےوالی فلم’’ سائیکو‘‘ میں دکھایا گیا ہے ۔