پیٹرول کی قلت ؟ شہریوں کےلیے اہم ایڈوائزری جاری

Apr 23, 2026 | 09:58:AM
 پیٹرول کی قلت ؟ شہریوں کےلیے اہم ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت کی خبروں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت کی رپورٹس کا جائزہ لے رہےہیں، شہر بھر میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، ہیوی ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے چند پیٹرول پمپس کو وقتی پریشانی کا سامنا رپورٹ ہواہے۔
ترجمان کے مطابق پیٹرول ٹینکرز کے ذریعے ایسے تمام پمپس پر فیول کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ ایسی خبروں پر پریشان نہ ہوں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میںپیٹرول پمپس پر سٹاک کی دستیابی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈی سی اسلام آباد شہر بھر میں پیٹرول ڈیزل کی سپلائی و دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوازنے”اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم“پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر تمام پمپس کے سٹاک کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے، کسی پمپ پر قلت رپورٹ ہونے کی صورت میں فی الفور اقدامات کیے جائیں گے۔