جنگ بندی کیلئے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں،وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کریں گے: کیرولین لیوٹ

Apr 23, 2026 | 08:33:AM
جنگ بندی کیلئے کوئی حتمی مدت مقرر نہیں،وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کریں گے: کیرولین لیوٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران سے سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں کی، وقت کا تعین خود کمانڈ ان چیف کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو متفقہ تجاویز کیلئے چند دن دے رہے ہیں، اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہ سکتی ہے، ایران کی جانب سے دو جہازوں کو تحویل میں لینے کو صدر ٹرمپ جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں سمجھتے۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ایران کی تحویل میں جانے والے دونوں جہاز امریکی ہیں نہ ہی اسرائیلی، ایران کو لازمی افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی سے مطمئن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شکارپور:نامعلوم افراد کا پیپلز پارٹی رہنما کے گھر پر راکٹ لانچر سے حملہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی دباؤ مہم کامیاب رہی، ایران ملازمین کو تنخواہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے، امریکا اپنی شرائط میں نرمی نہیں کرے گا۔