اداکار اور گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا

Apr 23, 2024 | 16:34:PM
اداکار اور گلوکار ڈونی رولونک نے اسلام قبول کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف مشہور شخصیت ڈچ ماڈل اور گلوکار ڈونی رولونک  دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

آج اسلام پہلے سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے خصوصاغزہ کی نسل کشی کے آغاز کے بعد سے بہت سے بااثرغیر اسلامی افراد دین میں داخل ہوئے ہیں۔

ڈونی کو ایک بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جہاں شوٹنگ کے دوران ایک کار نے انہیں کچل دیا اور ان کی پسلیاں ٹوٹ گئیں اور پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچا،پھر اسے صحت مند ہونے میں ہفتوں لگ گئے۔

اسی سال انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور انہوں نے اس کا علاج کرایا،ان تمام تجربات نے ڈونی کو اندرونی سکون کے لیے روحانیت کی تلاش پر مجبور کیا اور انہیں اسلام مل گیا۔

انہوں نے اس سال رمضان منایا،مساجد کا مشاہدہ کیا اورقرآن کی گہرائی کو سمجھنے کی کوشش کی، آخر کاراب انہوں نےبا قاعدہ اسلام قبول کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا نوٹس ایف بی آر کا اعلیٰ افسر معطل

ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر پوری دنیا میں پھیل گئی اور مسلمانوں نے انہیں دین میں خوش آمدید کہا۔

لوگوں نے اس وقت تصاویر شیئر کیں، جب وہ مسجد میں اسلام قبول کر رہے تھے۔ وہ اسے خود فلمانا نہیں چاہتے تھے، لیکن اگر کسی اور نے اسے شیئر کیا تو انہوں نے اسے او۔ کے کہا۔