گوجرانوالہ:سول ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء

Apr 23, 2024 | 15:59:PM
گوجرانوالہ:سول ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سول ہسپتال گوجرانوالہ کے چلڈرن وارڈ سے نومولود بچہ خاتون ملزم نے اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منڈیالہ وڑائچ کے رہائشی بوٹا کے گھر بچہ کی پیدائش ہوئی تھی،ہسپتال میں خاتون بچے کے دادی کو باتوں میں لگا کر بچہ لے کر رفو چکر ہو گئی ، بچے  کے اغواء پر اہلخانہ شدید پریشان ہوگئے۔ 

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون ملزمہ کی تلاش شروع کر دی گئی۔ 

ایم ایس ارشاداللہ گورائیہ کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے بچہ تحریری طورپہ ورثاء کو دیا گیا، ان کی اپنی غفلت تھی بچہ ایک بینچ پہ رکھ کرخودکام میں چلے گئے، اسی دوران نامعلوم خاتون بچہ لے کرغائب ہوگئی ۔ 

 اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچہ کو فی الفور بازیاب کروایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:پتوکی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور راہ گیر زخمی