پتوکی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور راہ گیر زخمی

Apr 23, 2024 | 15:34:PM
پتوکی؛ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور راہ گیر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اکمل)پتوکی تھانہ سٹی کے علاقے  میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور راہ گیر زخمی ہوگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پتوکی تھانہ سٹی کے علاقے ملتان روڈ نجی بینک کے سامنے 2 ڈاکو شہری سے واردات کر رہے تھے، گشت پر تعینات موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی ۔

 پولیس کے مطابق  ڈاکووں کی فائرنگ سے علی جان نامی کانسٹیبل سینے میں فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ  ڈاکو زخمی پولیس اہلکار سے سرکاری رائفل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہناہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  عمران نامی راہگیر بھی ٹانگ میں  فائر لگنے سے زخمی ہوا جبکہ  زخمی پولیس اہلکار اور راہگیر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔ 

 ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکار علی جان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیریس حالت کے پیش نظر لاہور جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایچ ای سی نے طلباء اور اساتذہ کو خبردار کر دیا

پولیس کے مطابق  پولیس کی بھاری نفری نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے شہر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔