جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کس کے کہنے پر بنایااور کیا آفر ہوئی؟ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات

Apr 23, 2022 | 22:52:PM
سابق ڈی جی ایف آئی اے، بشیر میمن، فروغ نسیم، بیان کی تائید،
کیپشن: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس پر فروغ نسیم کے بیان کی تائید کردی ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے انکشاف کیا کہ مجھے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس بنانے کیلئے بلایا گیا تھاجس پر میں نے انکار کیا،ان کا کہناتھا کہ مجھے سابق وزیر قانون فروغ نسیم کے پاس بھی لے جایا گیا، فروغ نسیم کا کہنا درست ہے عمران خان قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیس بنانا چاہتے تھے،اب بھی کہتا ہوں اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں،عمران خان کا صرف یہ کہہ دینا کافی نہیں ہے مجھ سے غلطی ہوئی،ان کا مزید کہناتھا کہ مجھے تحقیقات کیلئے لندن کے ٹور کی بھی آفر ہوئی جس سے انکار کیا۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ خواجہ آصف کے خلاف آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ بنانے کا کہا گیا،عمران خان چاہتے تھے سارے مخالفین ہمیشہ جیل میں رہیں ،میں نے مقدمات بنانے سے انکار کیااور بالآخر مجھے استعفیٰ دینا پڑا،بشیر میمن نے کہاکہ تحریک انصاف میرے مخالف ہو گئی جیسے میں ان کی سیاسی مخالف پارٹی ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ عارف نقوی پر کیس بنایا تو عمران خان نے غصے کااظہار کیا،میں نہیں جانتا تھا عارف نقوی عمران خان کا دوست ہے ،عمران خان نے خود بتایاعارف نقوی ان کی جماعت کو سیاسی فنڈنگ دیتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دےدیا