تحریک انصاف بھی عدالت پہنچ گئی

Apr 23, 2022 | 15:33:PM
تحریک انصاف ، عدالت
کیپشن: تحریک انصاف پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق وکیل انور منصور خان اور شاہ خاور نے پی ٹی آئی کے رہنما عامر کیانی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سمیت 17 سیاسی جماعتوں تحریک انصاف نے نون لیگ، پی پی پی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی،عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک، باپ، بی این پی، اے این پی، پی ٹی آئی و دیگر کو درخواست میں فریق بنایا ہے اور ان 17 سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی استدعا کی ہے۔
پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جانب داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اکاو¿نٹس کی طرح 17 سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی اسکروٹنی سے انکاری ہے، الیکشن کمیشن کے رویے سے پی ٹی آئی متاثرہ پارٹی بن گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 17 سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی بھی چھان کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ اسٹیٹ بینک تمام سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی چھان بین کرے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی تفصیلات عام کرے۔