حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( چودھری ضیا اختر) عدالت نے ٹک ٹاکر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا نے ڈی پی او کو حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا،عدالتی احکامات کے باوجود حکیم شہزاد کو عدالت میں پیش نا ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے،حکیم شہزاد پر غیرقانونی اشتہار اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت پر مقدمہ درج کیا گیا ہ، چیئرمین ڈرگ کورٹ لاہور نے شہزاد حکیم کو 24 ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
حکیم شہزاد ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر غیرقانونی تشہیر میں ملوث ہیں،نوجوان نسل کو گمراہ کن اشتہارات سے متاثر کرنے کا الزام ہے،معجون ٹن ٹن نامی دوا مہنگی قیمت پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈرگ انسپکٹر چونیاں کی رپورٹ پر مقدمہ ڈرگ کورٹ میں پیش کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس والوں کورات کونیندنہیں آتی؟تھانوں میں بہت زیادتیاں ہوتی ہیں!