جی ایچ کیو حملہ کیس ،سماعت کل،بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے پیشی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل ہوگی،بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنگ کے ذریعے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گئے ۔بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنگ کے ذریعے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،عدالت کی جانب سے کل 10 گواہان بیان ریکارڈ کے لیے طلب کیے گئے ہیں ۔گزشتہ سماعت میں استغاثہ کے 2 گواہان کی شہادت قلمبند کی گئی تھی ۔بانی پی ٹی آئی کی وکلا ٹیم بھی کل کمرہ عدالت میں پیش ہوں گی ۔پراسیکیوٹر نوید ملک ،ظہیر شاہ لیگل ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد اضافہ