پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، بھارتی کپتان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہاہے کہ پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، دس پندرہ میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے۔
ایشیاکپ کے سپرفورمرحلے کے پاک بھارت میچ کے بعد گفتگوکرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً دس ایک ہے۔
سوریاکماریادیو کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں، لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا تھا، پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ وکٹ کو سمجھ کر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ دس اوورز کے بعد کا تھا، بریک کے بعد بھارتی بولرز نئے روپ میں سامنے آئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت ٹاکرا: حارث رؤف اور ابھیشیک شرما الجھ پڑے، تلخ جملوں کا تبادلہ
واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔