سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز،پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ساﺅتھ ایشیا کی ٹاپ 100 خواتین میں شامل

Sep 22, 2022 | 23:31:PM
تعلیمی میدان، سپیریئر یونیورسٹی، ایک اور اعزاز،
کیپشن: ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان ایوارڈ وصول کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تعلیمی میدان میں سپیریئر یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز ،ساؤتھ ایشین پارٹنرشپ سمٹ نے ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کو چھٹے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2022 میں ساؤتھ ایشیا کی ٹاپ 100 پاور ویمن ایوارڈ سے نوازا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تعلیم کے میدان میں”سپیریئر یونیورسٹی“سب سے سپیریئرہو گئی، قومی سطح کے بعداب عالمی فورمز پر بھی اعتراف ہونے لگا،ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیر ارحمان ساؤتھ ایشیاکی ٹاپ 100خواتین میں شامل ہو گئی۔ 
 پروفیسر ڈاکٹر سمیرا کو یہ ایوارڈ تعلیمی خدمات،سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرنے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا،اس حوالے سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سپیریئر یونیورسٹی کو ایمرجنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی