سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Sep 22, 2022 | 22:31:PM
تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر، فیصل واوڈا، تاحیات نااہلی کیخلاف ، درخواست،
کیپشن: فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ اے ملک بنچ کا حصہ ہونگے،عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔
یاد رہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک انگلینڈ میچ کے دوران ہلڑ بازی کرنے والے محتاط ہوجائیں