ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ حادثے سے بچ گیا، امریکا جانے والی پرواز کو واپس ممبئی اتارلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 191 ممبئی سے نیوجرسی جارہی تھی کہ فنی خرابی کے باعث طیارے کو واپس ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ایئر انڈیا کا ایک طیارہ احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 مسافروں سمیت 250 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق احمد آباد طیارہ حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے ایک اور طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا تاہم وہ حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔