امام الحق بھی دولہا بننے کو تیار

Oct 22, 2023 | 14:23:PM
 پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق بھی دولہا بننے کو تیار جبکہ ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق بھی دولہا بننے کو تیار جبکہ ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

رواں سال قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شادیوں کا سال ثابت ہوا ہے کیونکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان شاداب خان کے بعد اوپنر امام الحق بھی جلد دولہا بنیں گے۔

امام الحق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے اختتام کے بعد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔ امام الحق کی شادی کی تقریبات لاہور میں 23 نومبر سے شروع ہوں گی اور 23 نومبر کو قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کے اوپنر کے نکاح کی تقریب 25 نومبر جبکہ ولیمہ 26 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ورلڈ کپ: بھارت کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

واضح رہے کہ کرکٹر کی جانب سےشادی کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں اور نہ ہی انہوں نے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید کی۔