پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاہنو ا ز رانجھا پر تشدد کا مقدمہ درج 

Oct 22, 2022 | 17:52:PM
پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاہنو ا ز رانجھا پر تشدد کا مقدمہ درج 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد میں الیکسن کمیشن کے دفتر کے باہر شاہنواز رانجھا پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا مقدمہ تھانہ سیکرٹرٹ میں درج کر لیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہنواز رانجھا کی مدعیت میں عمران خان اور کارکنان کے خلاف مقدمے میں اقدام قتل سمیت پانچ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ درج ایف آئی آر میں شاہنوز رانجھا کی جانب سے کہا گیا کہ میں نیشنل اسمبلی کا ممبر ہوں اور توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا تھا اورمیں جیسے ہی الیکشن کمیشن سے باہر نکلا توپی ٹی آئی کی قیادت کی ایما  پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا ۔ میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی ۔