ڈی جی آئی ایس پی آر کا کراچی یونیورسٹی کا دورہ، طلبا، اساتذہ سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خورشید رحمانی)ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔
طلباء نے کہا کہ نوجوان نسل ملکی دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کن بیانیے کو ناکام بنائے گی۔
اساتذہ نے کہا کہ پاکستان اور اس کی مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
شرکاء نے افواجِ پاکستان کے پیشہ ورانہ معیار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ، صحافی احمد منصور میں دلچسپ مکالمہ