ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

Nov 22, 2025 | 11:22:AM
ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایبٹ آبادمیں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
 تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک کیری ڈبہ خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے ایبٹ آباد جا رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نائیجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار سکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا
جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور بیٹا ذوالفقار اور زبیر، 2 سگی بہنیں دختران شبیر احمد، ڈرائیور یاسر خلیل اور اختر شامل ہیں۔
کھائی زیادہ گہری ہونے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔