عمرگل اور سعید اجمل قومی ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر 

Nov 22, 2023 | 10:34:AM
عمرگل اور سعید اجمل قومی ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر 
کیپشن: عمرگل اور سعید اجمل قومی ٹیم کے بولنگ کوچز مقرر 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق مایہ ناز بولرز عمرگل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب فاسٹ بولنگ اور سپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2012 کا ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن عمرگل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ اور سپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے، دونوں کوچز کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو گی۔

عمر گل کا کوچنگ اور بولنگ کیریئر

عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل میں شکست، بھارتی  فینز کی جان لینے لگی

عمرگل نے2003میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں، 130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سعید اجمل کا کوچنگ اور بولنگ کیریئر

سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا، انٹرنیشنل کریئر میں 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں۔

سعید اجمل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے سپن بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں اور وہ بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

عمر گل کا بیان

عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا شکریہ اداکیا ہے اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

سعید اجمل کا بیان

سعید اجمل نے بھی کہا ہے کہ یہ ذکا اشرف کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے انہیں موقع فراہم کیا، وہ پاکستانی ٹیم میں سپن بولنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کا کریئر اور تجربہ ٹیم میں سپن بولنگ کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔