عالمی بینک کا پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالر دینے کا اعلان

Nov 22, 2022 | 15:52:PM
عالمی بینک کا پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200 ملین ڈالر دینے کا اعلان
کیپشن: عالمی بینک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عالمی بینک پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 200ملین ڈالرکا آسان قرضہ دے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 10اضلاع میں ایئر اورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور،شیخوپورہ،ملتان،ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، وہاڑی اوردیگرشہروں میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔

پنجاب میں 30مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ 15مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ لاہور میں 25الیکٹرک بسوں سے ماحول دوست پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔ ماحولیاتی بہتری کیلئے پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے ”سنگل یوز“ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنز میں ”انرجی ایفیشنٹ بلڈنگز“کے تحت سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔پنجا ب کے 6ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کیاجاچکا ہے۔

پنجاب میں گرین فنانسنگ سٹریٹجی تشکیل دی جارہی ہے۔گرین فنانسنگ کےتحت50ملین ڈالرکا انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈقائم کیاجائےگا۔موٹر وہیکلز سرٹیفکیشن میں ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والےآلات کی انسپکشن بھی شامل کی جائےگی۔گرین انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت6انڈسٹریز کوآسان قرضے دئیے جائیں گے۔