ڈرگ کیس ۔۔ آریان خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے  

Nov 22, 2021 | 17:36:PM
آریان خان ، ڈرگ کیس
کیپشن: آریان خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ممبئی  ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی کے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے انسداد منشیات بیورو این سی بی نے آریان خان کی ممبئی ہائیکورٹ سے ضمانت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کے بڑے افسر اس وقت ممبئی  ہائی کورٹ کے حکم پر قانونی رائے لے رہے ہیں اس بات کا قوی امکان ہے کہ ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کو جلد سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا جائیگا ۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا اکاونٹ سے شوہر کانام کٹ۔۔کیا پریانکا چوپڑا نے طلاق لے لی ؟؟

ممبئی ہائیکورٹ نے بھی آریان خان کو مشروط رہائی  دی تھی۔آریان خان  نے این ڈی پی ایس عدالت میں اپنا پاسپورٹ بھی جمع کرایا تھاجبکہ ہندوستان سے باہر جانے کی صورت میں  انہیں خصوصی عدالت سے اجازت لینا بھی ضروری قرار دیا گیا تھا۔

 واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو  ممبئی  ہائی کورٹ نے آریان خان کوضمانت دی تھی۔ 23 سال کے آرین خان کو این سی بی نے تین اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔این سی بی کی خصوصی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے ابھی تک 12 سے زیادہ لوگوں کے بیان  ریکارڈ کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی..سلمان خان کی عدم شرکت۔۔اہم بات سامنے آ گئی