سوشل میڈیا اکاونٹ سے  شوہر کانام کٹ۔۔کیا پریانکا چوپڑا نے طلاق لے لی ؟؟ 

Nov 22, 2021 | 15:35:PM
پریانکا اور نک جونس
کیپشن: پریانکا اور نک جونس ایک ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق کے حوالے سے ایک بار پھر سوشل میڈ یا پر افواہیں پھیل رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں دونوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود پریانکا چوپڑا کے تصدیق شدہ اکاونٹ پر انہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔
پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا لیکن اب حال ہی میں انہوں نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹیج ڈانسر کا تھانے پر دھاوا۔۔گرفتار ملزم چھڑا کر لے گئیں